عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماسنیل شرما نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے کشمیر میں وقف کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو وقف بل سے کوئی سروکار نہیں، بلکہ وہ عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ پارٹی ان لوگوں کو بچانا چاہتی ہے جنہوں نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو ’’زمین جہاد‘‘قرار دیا۔شرما نے مزید کہا کہ ’’زمین جہاد‘‘کو اب قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جا رہا ہے، جسے انہوں نے ’’قانون ساز جہاد‘‘قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو مسلسل تیسرے دن بھی قانون ساز اسمبلی میں وقف ترمیمی بل کو لے کر ہنگامہ ہوا، جہاں این سی کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں احتجاج کیا۔ اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے اس پر بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پہلے سے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
وقف ایکٹ تنازع: نیشنل کانفرنس وقف اراضی پر قابض اپنے رشتہ داروں کو بچانا چاہتی ہے: سنیل شرما
