عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// وجے کمار-آئی پی ایس نے جمعرات کو جموں میں آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) آرمڈ جموں و کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔
جمعرات کو آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں پہنچنے پر اے ڈی جی پی وجے کمار(آئی پی ایس) کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں آرمڈ پولیس کے کمانڈنٹ اور آئی آر بی این ایس کے علاوہ اے پی ایچ کیو جموں و کشمیر کے افسران اور عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔
وجے کمار جموں و کشمیر کیڈر کے 1997 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ اس وقت اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر جموں و کشمیر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس کا اضافی عہدہ دیا گیا ہے۔
وجے کمار کو ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر کا اضافی چارج حکومت جموں و کشمیر کے ایک حکم نامہ زیر نمبر 55-ہوم آف 2024 مورخہ 27 جنوری 2024 کے ذریعہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر ایس جے ایم گیلانی-آئی پی ایس تعینات تھے، جن کا تبادلہ کر کے ڈی جی پی ریلویز جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے اور اُنہیں منیجنگ ڈائریکٹر، پولیس ہاو¿سنگ کارپوریشن، جموں و کشمیر کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔