Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ منظور، پارلیمنٹ میں سیاسی ردعمل اور آئینی پیشرفت جاری

KU Admin
Last updated: July 22, 2025 1:04 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کی شام اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے اب صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ دھنکھڑ نے اپنا استعفیٰ ’صحت کو ترجیح دینے‘ کی بنیاد پر پیش کیا تھا۔ وہ 2022 سے اس عہدے پر فائز تھے اور راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی تھے۔
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن ان کا اچانک استعفیٰ حیرت کا سبب بنا۔ دن میں وہ راجیہ سبھا میں موجود تھے، جہاں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور بی جے پی کے لیڈر جے پی نڈا کے درمیان ’آپریشن سندور‘ اور پہلگام حملے پر شدید بحث ہوئی۔ اس دوران دھنکھڑ نے ایوان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس حساس مسئلے پر تفصیلی بحث کو یقینی بنائیں گے۔
اسی روز بعد میں انہوں نے اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی، جس میں مبینہ طور پر حکومتی اراکین شریک نہیں ہوئے۔ شام کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جس پر مختلف سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
استعفیٰ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ کو کارروائی کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس پیشرفت کے بعد راجیہ سبھا کی صدارت عبوری طور پر ڈپٹی چیئرمین سنبھال سکتے ہیں، جب تک نیا نائب صدر منتخب نہیں ہو جاتا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جگدیپ دھنکھڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا، ’’جگدیپ دھنکھڑ جی کو ہندوستان کے نائب صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر ملک کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ میں ان کے اچھے صحت کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘
دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے اس اچانک استعفیٰ پر شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے رکنِ پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اسے ’غیر معمولی‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف صحت کو وجہ بتانا کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر حکومت کو کھل کر بات کرنی چاہیے۔لوک سبھا کے رکن پپو یادو نے بھی بی جے پی صدر جے پی نڈا کے بیان پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ایوان کے ریکارڈ سے متعلق فیصلے صرف چیئرمین ہی کر سکتے ہیں، نہ کہ کوئی اور۔
ان حالات میں پارلیمنٹ کے اندر اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔ سینئر وزراء، جن میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رججو اور ارجن رام میگھوال شامل ہیں، نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں نئے نائب صدر کے انتخاب کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
تازہ ترینجموںخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر کیلا موڑ سُرنگ میں امرناتھ یاتراقافلے کی گاڑی حادثے کا شکار،4یاتری زخمی

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?