عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے راولپورہ علاقے میں بدھ کے روز آتشزدگی کے ایک واقعے میں گاڑیوں کے سامان کی ایک دکان کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمکاش وہیکلڈس سرینگر کے قریب دکان میں آج دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائی شروع کی اور فائر سروسز اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز جائے وقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا تاہم آتشزدگی کے واقع میں دکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
فائر سروسز ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔