ادھم پور ضلع میں ناشری چنینی ٹنل کے اندر ہفتہ کو ایک ڈمپر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا اور انہوں نے آگ پر قابو پالیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی سے ٹنل کے اندر بڑا سانحہ ٹل گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔