عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// ضلع اودھم پور کے چھپر لٹی علاقے میں ایک ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کی لاش پراسرار حالات میں اس کے گھر سے دور برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مذکورہ وی ڈی جی ممبر کی لاش پر گولی کے نشان پیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے خود پر گولی چلائی یا کسی اور نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت اشوک کمار ولد راملو رام، ساکن چھپر لٹی، ضلع اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس واقعے کے حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔