رام بن میںخراب موسمی صورتحال کے درمیان 75 ویں یوم آزادی کی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع صدر مقام رام بن میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے پرچم کشائی کر کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی، وہیں ضلع کورٹ کمپلیکس رام بن میں پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج حق نواز زرگر نے پر چم کشائی کی۔سب ڈویژن میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی لوگوں، طلباءاور فوروسز اہلکاروں نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں منعقد تقریبات منعقد کی گئیں اور یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔