عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// سابق وزیر اور پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید اور بانڈی پورہ یونٹ کے دیگر تمام اراکین نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عثمان مجید نے کہا، “میرا بنیادی مقصد ہمیشہ بانڈی پورہ کے لوگوں کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنانا رہا ہے۔ میرے حامیوں، مقامی کیڈر اور خیر خواہوں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان اہداف کو زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے ایک نئی سمت کی ضرورت ہے۔ یہ استعفیٰ اس نئی سمت کو تلاش کرنے اور اپنانے کی طرف ایک قدم ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ مستعفی ہونے کے فیصلے پر تفصیل سے غور کیا گیا ہے اور یہ بانڈی پورہ یونٹ کے اراکین کے درمیان متفقہ موقف اپنایا ہے۔
نائب صدر عثمان مجید نے پورے کیڈر کے ساتھ، اپنی پارٹی کے ساتھ اپنے دور اقتدار کے دوران ان کے حلقوں کی طرف سے ان پر دیے گئے تعاون اور اعتماد کے لیے اظہار تشکر کیا۔
ایک اور لیڈر نے کہا، “ہم اپنے حامیوں اور عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس عبوری دور میں صبر اور معاون رہیں۔ مزید اعلانات مناسب وقت پر کیے جائیں گے “۔