Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ کا ایران کے جوہری ری ایکٹر کو بنکر بسٹر بم سے تباہ کرنے پر غور

KU Admin
Last updated: June 17, 2025 7:44 pm
KU Admin
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی تنازع کی شدت میں فی الحال کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔آگے کیا ہوتا ہے اس بارے میں پیشگوئی کرنا تو ممکن نہیں مگر اسرائیل کی جانب سے امریکہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اسے جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم فراہم کیے جائیں۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکہ کا 30 ہزار پاؤنڈ وزنی سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہی پہنچ سکتا ہے۔ْدفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ جی بی یو 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جاسکتا ہے اور یہ دونوں صرف امریکہ کے پاس ہیں۔
درحقیقت دنیا میں اس وقت مختلف اقسام کے بنکر بسٹر بم دستیاب ہیں مگر امریکی ساختہ جی بی یو 57 سب سے خطرناک ہے جسے عموماً بی 2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبار طیارے سے گرایا جاتا ہے۔
بم کے بڑے حجم اور وزن کے باعث طیارہ ایک بار میں صرف 2 بموں کو ہی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے، اسے بوئنگ کارپوریشن نے ڈیزائن کیا اور اسے امریکی فضائیہ کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جب کہ یہ دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بم بھی تصور کیا جاتا ہے۔
جی پی ایس کے ذریعے کام کرنے والے اس بم کو زمین کی گہرائی میں موجود بنکر تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ بم 4 متحرک lattice fins سے لیس ہوتا ہے اور جی پی ایس اسے درست مقام تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اسے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے اسٹیل سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ اپنے وزن کو استعمال کرکے 200 فٹ گہرائی تک چلا جاتا ہے، یعنی اتنی گہرائی میں جتنی 20 منزلہ عمارت کی بلندی ہوتی ہے اور پھر دھماکا کرتا ہے۔
جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ایسے متعدد بم موجود ہیں جن کی افادیت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
مثال کے طور پر ایک بنکر بسٹر بم بی ایل یو 109 ہے جو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم تھا جسے 1970 کی دہائی میں تیار کیا گیا، یہ بم زمین کی 1.8 میٹر گہرائی یا کنکریٹ میں 5 فٹ گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
ایک اور بم جی بی یو 28 ہے جو لیزر گائیڈڈ سسٹم سے لیس ہے جو کہ لگ بھگ 6 میٹر گہرائی تک جاسکتا تھا مگر کوئی بھی بم جی بی یو 57 جتنا تباہ کن نہیں جسے massive ordinace penetrtor بھی کہا جاتا ہے، یہ بم 200 فٹ گہرائی میں جاسکتا ہے جس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔
اس بم کی لمبائی 20.5 فٹ ہے اور اس کی ایرو ڈائنامک ساخت اس کے استحکام کے لیے ضروری ہے، اس کا قطر 31.5 انچ ہے جب کہ وزن 14 ہزار کلوگرام کے قریب ہے۔
یہ بم اپنے بھاری وزن کو استعمال کرکے حرکی توانائی پیدا کرتا ہے جو کہ زمین کی گہرائی میں جانے کے لیے درکار ہوتی ہے، اس کا ڈیزائن اسے کنکریٹ کی 200 فٹ گہرائی میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اسی وجہ سے اسے مؤثر ترین بنکر بسٹر بم قرار دیا جاتا ہے۔
اس ہتھیار کا سب سے اہم حصہ اس کی باڈی کیسنگ ہے، اس کا 80 فیصد سے زیادہ وزن اس کیسنگ پر مبنی ہوتا ہے، بم کے اندر 2267 کلو گرام بارودی مواد موجود ہوتا ہے۔
اس بم میں ڈیلے ایکشن اسمارٹ فیوز بھی موجود ہوتا ہے یعنی یہ زمین سے ٹکرانے کے بعد پھٹتا نہیں بلکہ یہ اسی وقت دھماکہ کرتا ہے جب یہ مطلوبہ گہرائی تک پہنچ جاتا ہے۔
اسی طرح اس کے پچھلے حصے میں ایک اڈاپٹر رنگ بھی موجود ہے جس میں ٹیلی میٹری انٹینا نصب ہے جو ڈیٹا ٹرانسمیٹنگ کے لیے ضروری ہے جب کہ انکرپشن کی بیٹری حساس تفصیلات کا تحفظ کرتی ہے۔
ایک جی بی یو 57 کی تیاری کے عمل کی لاگت 40 سے 50 کروڑ (فیکٹری اور دیگر عناصر) کے درمیان ہے جب کہ فی یونٹ پروڈکشن لاگت 35 لاکھ ڈالرز تک ہے۔اس کے مقابلے میں 4 ہزار پاؤنڈز وزنی جی بی یو 28 بم کے ایک یونٹ کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے درمیان ہے۔
بی ایل یو 109 کی فی یونٹ لاگت 25 سے 84 ہزار ڈالرز ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اسے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں سے پھینکا جاتا ہے جو بہت زیادہ بلندی پر پرواز کرتا ہے۔جب طیارہ مطلوبہ لوکیشن پر پہنچ جاتا ہے اور سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے تو بم کو پھینکا جاتا ہے۔
طیارے کی بلندی بم کے لیے اہم ہوتی ہے تاکہ اس کی پرواز کو کنٹرول میں رکھا جاسکے جب کہ درست نشانے کے لیے بم میں ایڈوانس گائیڈنس ٹیکنالوجی موجود ہوتی ہے۔
اس کے 4 رئیرموٹر فنز حرکت کرکے بم کی سمت کو رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مہو سے ولو تک سڑک رابطہ نہ ہونے سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا لوگوں کی ہسپتال ، پلوں اور حفاظتی بنڈوں کی تعمیر اور راشن سٹور کو فعال بنانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
نوشہرہ کے جنگلات میں بھیانک آگ | درخت سڑک پر گرنے سے آمد و رفت معطل
پیر پنچال
جموں میں 4بین ریاستی منشیات فروش گرفتار
جموں
ڈوبا پارک بانہال میں کھاه رائٹرس ایسو سی ایشن کا محفل مشاعرہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں کھاہ زبان کی دو کتابوں کی رسم رونمائی اور ویب سائٹ لانچ
خطہ چناب

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

جو غزہ میں کیا وہ ہی ایران میں بھی کرینگے: اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی

June 17, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان، معاہدہ قبول کرنے کا مشورہ

June 17, 2025
تازہ ترین

امرناتھ یاترا کے لیے بھگوتی نگر بیس کیمپ مکمل طور پر تیار: ڈی سی جموں

June 17, 2025
برصغیرتازہ ترین

فلسطین میں انسانی بحران اور اسرائیلی بربریت دنیا کے لیے چیلنج: یوسف تاریگامی

June 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?