یو پی ایس سی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان، ٹاپ 10 میں دو مسلم امیدوار شامل

File Image

یو این آئی

نئی دہلی// یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 50سے زیادہ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 1016 امیدواروں میں دومسلم امیدواروں کے نام سرفہرست 10امیدواروں میں شامل ہیں یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ٹاپ تین رینک آدتیہ سریواستو، انیمیش پردھان اور ڈونورو اننیا ریڈی نے حاصل کیے ہیں۔ کامیاب ہونے والے سرفہرست 10امیدواروں میں دومسلم امیدوار ،روحانی پانچویں اور نوشین نویں مقام پر ہیں ۔

اس سال جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی ، سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ کے کل 31 امیدواروں نے یہ امتحان پاس کیا ہے۔ یو پی ایس سی کے مطابق، کل 1016 امیدواروں نے امتحان پاس کیا اور ان سبھی کو آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، گروپ اے اور گروپ بی خدمات میں سرکاری ملازمتوں کی پیشکش کی جائے گی۔
حتمی فہرست میں جگہ بنانے والے کل 1016 امیدواروں میں سے 51 امیدوار مسلمان ہیں۔