عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// اتر پردیش کے ایک شہری نے سرینگر شہر کے بٹہ مالو علاقے میں اپنے کرائے کے کمرے میں مبینہ طور پر پھانسی کا پھندہ گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائعنے بتایا کہ یوپی کے ایک شہری ارشد احمد انصاری (29) ولد عبدالغنی انصاری نے مبینہ طور پر پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ وہ سری نگر کے بٹہ مالو میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔
اسے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔