جموںو کشمیر آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیرِ مملکت برائے اقلیتی امور جوہن برلا نے آج ضلع رام بن کا دورہ کیا۔ اسی دوران مرکزی وزیر نے ضلع رام بن میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھااور کئی وفود سے ملاقات کی۔کانفرنس ہال میتراہ میں منعقد پروگرام میں عوامی نمائندوں، ترقیاتی کونسل،بی ڈی سیز نے بھی اپنے مسائل اور مطالبات کو لیکر مرکزی وزیر سے تبادلہ خیال کیا ۔اسی دوران وزیرِ کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور پنچائتی نمائندگان بھی موجود تھے۔
ویڈیو:نواز رونیال