سری نگر//کشمیر میں جی 20 ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے پہلے، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے بدھ کو پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور سینئر افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھلا کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن کمار ڈیکا بھی تھے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے جی 20 سے متعلق سیکورٹی انتظامات اور کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے متعلق مفصل تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری آر کے گوئل، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ کیو ایم کے سنہا، آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر وکرم جیت سنگھ اور صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی پی اور دیگر افسران نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو جموں و کشمیر پولیس کے کام کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ 22 سے 24 مئی تک سرینگر میں منعقد ہونے والی آئندہ جی 20 ورکنگ گروپ میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، انہوں نے راجوری اور پونچھ حملوں کے تناظر میں جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
مرکزی داخلہ سیکرٹری کا سری نگر دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
