عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے سب ضلع اونتی پورہ کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہااونتی پورہ کے نادر ترال علاقے میں انکائونٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہاپولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
فوج کے ترجمان نے بتایاانٹلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے مصدقہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں نے 15 مئی کو اونتی پورہ کے نادر ترال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہااس دوراب مشکوک سر گری دیکھی گئی اور چلینج کرنے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طریفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں ہونے والا دوسرا انکائونٹر ہے۔قبل ازیں جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے کیلر علاقے میں 13 مئی کو ایک انکائونٹر کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔
ترال انکائونٹر میں عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری
