عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وسطی ضلع بڈگام میں پیر کی صبح مازہمہ-بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص چلتی ٹرین کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر کانتاباغ کے قریب پیش آیا، جب ایک تیز رفتار ٹرین نے اس شخص کو روند ڈالا۔
متوفی کی لاش مازہمہ اور بڈگام کے درمیان پٹری پر ملی ہے۔متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بڈگام ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل
