عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ چر سو کے کدل بل علاقے میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت نعش برآمد ہوئی۔پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے آج صبح پلوامہ کے چر سوعلاقہ میں کچھ لوگوں نے ایک عدم شناخت نعش دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ نعش کو شناخت اور دیگر قانونی لوازمات کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو علاقہ میں عدم شناخت نعش برآمد
