عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے بوہریہالن علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے رنبیارہ سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دریائے رنبیارہ میں ایک لاش دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ لاش کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور لاش کی شناخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شوپیان میں عدم شناخت نعش برآمد
