عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ جمعرات کی صبح سیاحتی مرکز (ٹی آر سی) سرینگر کے نزدیک سڑک پر ایک عدم شناخت شخص کی برآمد ہوئی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے نعش دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بعد ازاں لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس دوران متوفی کی شناخت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ـ
ٹی آر سی سرینگر کے قریب عدم شناخت نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کیں