عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے صفا کدل علاقے کے قریب جمعرات کی دوپہر کو ایک شخص کی نامعلوم لاش پانی میں تیرتی ہوئی برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھا اور اُسے پانی سے باہر نکالا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے فوراً بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور شناخت کا عمل کرنے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔