عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے رام باغ پل کے قریب اتوار کی صبح ایک نامعلوم لاش کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ راہگیروں نے پولیس کو رام باغ پل علاقے میں ایک لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی جلد ہی پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کیا۔
اس دوران پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت نہیں ہوئی ہے تاہم اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔