عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے دریش کدل علاقے میں جمعرات کی سہ پہر ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا، جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کر لی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔