عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے سیمنٹ کدل نور باغ میں دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی سہ پہر کو سیمنٹ کدل نور باغ میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بمنہ کے نوجوان کی لاش کی باز یابی کی خاطر ریسکیو آپریشن چلا رہی ہے اور آج بعد سہ پہر ٹیم نے نامعلوم شخص کی لاش کو دریائے جہلم سے برآمد کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔