عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پہلگام سانحے نے اس گھناؤنے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا۔انہوں نے ساتھ ہی کہالیکن بدقسمتی سے، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
The Pahalgam tragedy united all Kashmiris in condemning this heinous act & standing in solidarity with the nation. Unfortunately, instead of fostering unity, TV debates are spreading venom and communalizing the issue something PDP spokesperson Zohaib has rightly pointed out. https://t.co/IKsRe6T7b1
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 26, 2025
انہوں نے کہاپہلگام سانحے نے اس گھنائونے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھالیکن بدقسمتی سے، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز سیاحتی مقام پہلگام کی بیسرن وادی میں حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا۔ اس سانحے سے جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں ماتم کا ماحول ہے۔