ضلع کشتواڑ کے 4روزہ طویل دورے کے آخری دن جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا کہ کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ میں تعمیر و ترقی صفر کے برابر ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں، راشن پانی و بجلی دستیاب نہیں ہے اور لوگوں کو کئی طرح مشکلات درپیش ہیں۔ اُنہوں نے ایل جی و ضلع انتظامیہ سے ان علاقوں میں بروقت بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔