عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں تباہی پھیل گئی ہے اور قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں مقامی افراد کو اپنی منزلوں تک پیدل سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے کیونکہ گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
ایسے میں ایک دلہا، جس کی آج شادی ہے، نے عزم کیا کہ وہ پیدل چل کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے رام بن کے دشوار گزار راستوں سے پیدل سفر کر کے دلہن لینے کیلئے سفر کرے گا ۔ گاڑیوں کی بندش کے باعث وہ اور اس کے اہل خانہ تقریباً سات کلومیٹر کا سفر چار گھنٹے میں طے کریں گے۔
دلہا ہاشخور احمد نے بتایامیری آج شادی ہے اور ہم نیل گگن جا رہے ہیں۔ کل کی بارش کی وجہ سے سڑک کی حالت خراب ہے، اس لیے اب ہمیں پیدل جانا پڑے گا۔ ہم صبح چھ بجے گھر سے نکلے، گاڑیاں قریب کھڑی کیں اور اب سات آٹھ کلومیٹر پیدل چلنا ہے، اس کے بعد اگر گاڑیاں ملیں تو دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر واپسی تک سڑک بحال نہ ہوئی تو وہ اپنی دلہن کو بھی پیدل ہی لے جانے پر مجبور ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ’’جو اللہ کو منظور تھا وہی ہوا… اگر واپسی تک سڑک نہیں بنی تو پھر ہمیں پیدل ہی واپس جانا ہوگا۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ نیشنل ہائی وے 44 کو جلد از جلد بحال کرے۔ بہت سارے لوگ پھنسے ہوئے ہیں، کچھ بچوں کے ساتھ، کچھ اکیلے۔ سڑک جلد از جلد صاف کی جائے۔
دلہا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جلدی کارروائی کرے کیونکہ سینکڑوں لوگ، جن میں بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، گاڑیوں، بسوں اور دیگر ذرائع آمد و رفت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سیلابی صورتحال سے بے پرواہ دلہے نے دلہن لانے کیلئے رُخت سفرباندھ لیا زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنےکیلئے رام بن کے دشوار گزار راستوں کا پیدل سفر کرتےہوئے دلہا نیل گگن کی جانب رواں دواں
