عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ایک اور حریت سے منسلک تنظیم، جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے علیحدگی پسندی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کی یکجہتی سے مکمل وابستگی کا اعلان کر دیا ہے۔ میں ان کے اس اقدام کا دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔
Under the Modi govt the spirit of unity rules J&K.
Another Hurriyat affiliate organization, Jammu and Kashmir Mass Movement, has rejected separatism, declaring complete commitment to the unity of Bharat. I sincerely welcome their move. Till now as many as 12 Hurriyat-linked…
— Amit Shah (@AmitShah) April 11, 2025
شاہ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے تحت، اتحاد کی روح جموں و کشمیر پر حاوی ہے،انھوں نے اب تک حریت سے منسلک 12 تنظیمیں علیحدگی پسندی کا راستہ ترک کر چکی ہیں اور بھارتی آئین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘کی فتح ہے۔