یو این آئی
جموں// وزیر اعظم دفتر میں تعینات مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر ترقی کے اہم اہداف طے کر رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کی خاطر مرکزی سرکار تمام تر وسائل کو بروئے کارلانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹراجموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کٹرا کی شان وشوکت بحال کرنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے پچھلے دس برسوں کے دوران توایخی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی نے پہلی بار کٹرا میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کٹرامیں ملک کا واحد ریلوے اسٹیشن ہے جہاں پر وندے بھارت ٹرین چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا’: کٹرا کو مزید ترقی دینے اور یہاں تعمیر وترقی کے کاموں میں شدت لانے کی خاطر حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ ‘
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ کٹرا کے نزدیک ہی دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے ۔ ان کے مطابق جس تیزی کے ساتھ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے کام جاری ہیں اس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقعے دستیاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی اور خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پچھلے دس برسوں کے دوران جتنے کام یہاں شروع کئے گئے اتنے پچھلے ستر سالوں کے دوران نہیں کئے گئے تھے۔