عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جموں و کشمیر میں “مسلح حملے” کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کل سوالات کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری جنرل کی جانب سے حملے کی مذمت پر زور دیا۔
دوجارک نے کہا گوتیرس سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ شہریوں کے خلاف حملے کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہیں۔
اقوام متحدہ کے بیان میں کشمیر کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ علاقے کے طور پر اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس کے کسی بھی قسم کے تنازعہ میں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور یہ کہ اقوام متحدہ کا کشمیر پر کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس نے پہلگام میں ’مسلح حملے‘کی مذمت کی
