عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں زینہ کدل کے نزدیک دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 20 سالہ نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح 3 روز بعد بازیاب کی گئی۔حکام نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف اور کیو آر ٹی نے جمعرات کی صبح شیخ پورہ کرشہ بل ملورہ کے نزدیک دریائے جہلم سے 20 سالہ عمر ساکن کائو ڈارہ سری نگر کی لاش بازیاب کی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان نے 26 مئی کو زینہ کدل کے نزدیک دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی جس کے بعد بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے بھیج دیا گیا ہے جس کو بعد میں لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کیا ہے۔
سری نگر کے نوجوان کی لاش تین روز بعد دریائے جہلم سے بازیاب
