Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

اودھم پور انکاؤنٹر:بسنت گڑھ جنگلاتی علاقے میں مسلسل تیسرے روز بھی آپریشن جاری

KU Admin
Last updated: June 28, 2025 3:04 pm
KU Admin
Share
2 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ کے گھنے جنگلاتی علاقے میں چھپے ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کا ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سراغ رساں کتوں، ڈرون اور دیگر وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے اور سیکورٹی فورسز اہلکار جنگل کے چپے چپے اور ہر مشتبہ جگہ کو انتہائی باریک بینی سے کھنگال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بسنت گڑھ جنگل میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جیشِ محمد کا ایک پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا، جس کی شناخت ’مولوی‘ عرف ’حیدر‘ کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد گروہ ایک سال سے سکیورٹی ایجنسیوں کی نگرانی میں تھا۔ جمعرات کی صبح، آرمی اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بسنت گڑھ کے علاقے میں ان کا سراغ لگایا۔ دہشت گرد نالہ کے قریب چھپے ہوئے تھے جہاں پیرا کمانڈوز کی قیادت میں انہیں للکارا گیا، جس کے نتیجے میں جھڑپ ہوئی اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد مقامی سہولت کاروں (اوور گراؤنڈ ورکرز) کی مدد سے گھنے جنگلات اور غاروں میں چھپ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے تھے۔ گزشتہ چند مہینوں میں بسنت گڑھ بیلٹ سے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جن پر دہشت گردوں کو خوراک اور پناہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ، ایک مقامی دہشت گرد جو کئی سال بعد پاکستان سے واپس آیا ہے، بھی اس گروپ کی سرگرمیوں میں معاونت کر رہا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گھنے جنگلات میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور انہیں مار گرانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں کھیر کی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی کوشش ناکام:پولیس
تازہ ترین
پاراگ جین’را‘ کے نئے سربراہ مقرر
برصغیر
سری نگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
جموں کے بشناہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا پہلا دورہ، جموں میں انتظامی تیاریوں پر اہم اجلاس

June 28, 2025
تازہ ترین

پہلگام عصمت دری واقعہ: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کی

June 28, 2025
تازہ ترین

شمالی فوج کے کمانڈر نے متھرا میں تعینات ’’اسٹرائیک ون کور‘‘کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 28, 2025
تازہ ترین

کانگریس ’’ہماری ریاست ہمارا حق ‘‘مہم کا آغاز جنوبی کشمیر سے کرے گی

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?