حسین محتشم +عشرت حسین بٹ
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے چنڈک میں ایک المناک سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس اور اسکوٹی کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں دو نوجوان لڑکے جن کی شناخت 18 سالہ زاہد چوہدری ساکنہ شاہپور اور18سالہ بلال احمد ساکنہ چھمبر، تحصیل منڈی کے طور کی گئی ہے جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان اسکوٹی پر سوار تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ کے خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر طرف غم کی لہر دوڑ گئی۔اس حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولس تھانہ پونچھ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے جس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
پونچھ کے چنڈک میں دلخراش سڑک حادثہ ، دو نوجوان ازجان
