عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ دیوان باغ علاقے میں ایک المناک حادثہ میں ٹرک سے سنگ مرمر اتارنے کے دوران ایک مزدور از جاں ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ کے دیوان باغ علاقے میں اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب ٹرک سے اتارتے وقت سنگ مرمر کی بھاری چادریں گرنے سے مزدور کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔عین شاہدین کے مطابق دو مزدور ٹرک سے سنگ مرمر اتارنے میں مصروف عمل تھے جس دوران یہ حادثہ رونما ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ سنگ مرمر گر جانے کے باعث دو مزدور جن کی شناخت آصف احمد اور فیصل احمد لون ساکنان ٹنگمرگ کے بطور ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد دونوں کو علاج کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا جہاں آصف احمد زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا جبکہ زخمی فیصل احمد لون کو علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
ٹرک سے سنگ مرمر اتارنے کے دوران دو مزدور نیچے دب گئے ،ایک جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی
