عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکام نے منگل کو بتایا کہ مغل روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے دو طرفہ ٹریفک کی اجازت دے دی گئی ہے۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ مسافر گاڑیوں سمیت ہلکی گاڑیوں کی آمد و رفت صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دونوں جانب سے کی جا سکتی ہے۔
ٹریفک کے نظم و ضبط کے لیے ہیرپورہ کو کٹ آف پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے۔مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول پر عمل کریں اور سفر کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مغل شاہراہ پر صرف چھوٹی گاڑیوں کودوطرفہ چلنے کی اجازت : حکام
