عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ڈی کے پورہ علاقے میں دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کر لیا۔
ایک عہدیدار نےبتایا بتایا کہ یہ گرفتاری ایک مشترکہ آپریشن کے دوران عمل میں آئی، جسے آرمی کی 34 آر آر، شوپیاں پولیس اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین نے ڈی کے پورہ علاقے میں ایک ناکے پر انجام دیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے دو پستول، چار گرینیڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں—