عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ریاسی میں اتوار کی سہ پہر ایک دلدوز کار حادثے میں دو اساتذہ اور ایک کمسن لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK20B 1024 ریاسی کے چسانہ علاقے کے چمیلو موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد کی فوری موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جانے پر، ایک نابالغ لڑکی نے آخرکار دم توڑ دیا، جس سے متوفین کی تعداد تین ہو گئی۔
عہدیدار نے متوفین کی شناخت غلام دین اور محمد امین کے طور پر کی ہے، جو دونوں پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں۔ کمسن کی شناخت سمیرا غلام کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام ریاسی کی تحصیل چسانہ کے علاقے ہموسن کے رہنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، “ایک اور زخمی، ایک نابالغ، جس کی شناخت سجاد غلام کے نام سے ہوئی ہے، کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے”۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کے لیے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔