اشتیاق ملک
بھدرواہ// ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں آج ایک فوجی کیمپ کے اندر حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح قریباً ساڑھے 5 بجے بھدرواہ قصبہ سے 4 کلومیٹر دور سرنا علاقے میں 4 راشٹریہ رائفلز کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کے اندر ایک گرینیڈ کو سنبھال رہے تھے جو ان کے ہاتھ سے گر کر پھٹ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعہ میں 2 فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے ملٹری ہسپتال اودھم پور پہنچایا گیا۔
4 راشٹریہ رائفلز کے زخمی اہلکاروں کی شناخت بٹالین کے سپاہی انیل کمار اور ستویر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم، فوجی افسران نے اس معاملے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔