بانڈی پورہ// ضلع بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 2 اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔
دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کی حالت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی
