سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے برون شوگر اور نقدی برآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے شالہ ٹینگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر نمبرJK18-2323کر اس میں سوار تجمل رفیق ولد ایم رفیق ساکن کنڈی ٹنگڈار اور منظور احمد خان ولد جلال الدین خان ساکن ہائی ہامہ کپواڑہ حال پالہ پورہ نور باغ سری نگر کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے 14گرام ہیرون شوگر اور نقدی 34ہزار روپیہ برآمد ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے دونوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر72کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
سرینگر میں 2 منشیات فروش گرفتار، براون شوگر اور نقدی ضبط
