عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سیکورٹی فورسز نے منگل کو جموں ضلع کے بن ٹول پلازہ نگروٹہ علاقے کے قریب دو زنگ آلود شیل تباہ کر دیے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ معمول کی تلاشی کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز کو دو زنگ آلود برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کو موقع پر طلب کیا گیا، جس نے گولوں کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔