عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ملی ٹینٹوں کے 2 اوور گراو¿نڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمد فاروق اور محمد نذیر کو راجوری ضلع کے بدھل علاقے کے بہروٹ گاو¿ں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ان کے انکشاف پر قریبی جنگل سے ایک پستول، دو میگزین، 30 گولیاں، دو ہینڈ گرنیڈ اور کچھ دیگر اشیاءجیسے کپڑے اور ایک تار کٹر برآمد کیا گیا۔