غلام نبی رینہ
کرگل /کرگل میں ایک کرایہ کے مکان میں دو غیر مقامی مزدور اس وقت جھلسکر شدید زخمی ہوئے جب وہ مٹی کے تیل پر چلنے والے اسٹو پر کھانا تیار کر رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹو اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 27سالہ پریم بی کے ولد بیم بہادور کمار ساکن نیپال حال چگلمسر لہہ اور 30سالہ سنجیو کمار ولد کنچا رام ساکن ہماچل پردیش حال چگلمسر لہہ شدید طور زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کرگل منتقل کیا گیا ہے جہاں سے انہیں مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا 25فیصد جسم جھلس گیا ہے تاہم دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔
کرگل میں کیروسین اسٹو دھماکہ، دو غیر مقامی مزدور جھلس کر شدید زخمی
