عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں ضلع میں بدھ کے روز پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹنل ٹی 1 اور ٹنل ٹی 2 کے درمیان بن ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK02DF-7590 والی موٹر سائیکل سڑک سے لڑھک گئی، جہاں دونوں سوار موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اور ارد گرد موجود لوگ وہاں جمع ہو گئے اور دونوں لاشوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بعد ازاں، دونوں لاشوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں طبی و قانونی لوازامات کو مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت کی جاری ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔