عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع میں جمعہ کو بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب ایک کھیت میں دو پرانے مارٹر گولے بر آمد ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کسان کو ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب میرو بستی میں اپنے کھیت میں ہل چلاتے ہوئے دو زندہ مارٹر گولے ملے۔
انہوں نے بتایا کہ کسان نے پولیس اور بی ایس ایف کو اس کی اطلاع دی جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں شیل بر آمد کئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد ازاں دونوں مارٹر گولوں کو بحفاظت دھماکے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔