عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال/جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر چملواس کے مقام پر ایک پل کے نیچے تین لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شاپرسی کے ایک پل کے نیچے لاشیں دیکھے جانے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
ایک عہدیدار کے مطابق دو کمسن بچوں اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ متوفین کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
جموں سرینگرشاہراہ پرچملواس مقام پر پل کے نیچے تین عدم شناخت نعشیں برآمد
