دودھ گنگا سرینگر سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے سانتھ نگر علاقے میں اتوار کی شام دودھ گنگا ندی سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی بچوں کی شناخت شریکا (7 سال) اور منگلا (6 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو بریلی، اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں بچے 12 اکتوبر 2024 کو لاپتہ ہوئے تھے، اور اتوار کی شام ان کی لاشیں دودھ گنگا ندی سے برآمد ہوئیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاشوں کو مزید معائنے کے لیے سرینگر کے پولیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی قانونی کاروائیاں مکمل کی جائیں گی۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔