عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے عمرآباد، شالٹنگ علاقے میں جمعرات کو ایک سکوٹی اور ٹپر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ذرایع کےمطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک سکوٹی کو ایک تیز رفتارٹپر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔
زخمی افراد کی شناخت ریاض احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار، ساکن ڈسلی پورہ پٹن؛ محسن علی ڈارعمر14 برس، ولد محمد شفیع ڈار، ساکن حاجن سمبل، جس کی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی اور فیاض حسین ڈار عمر14 برس ولد حبیب اللہ ڈار، ساکن ڈسلی پورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے
سرینگر کے عمر آباد میں سڑک حادثہ،تین افراد زخمی
