پونچھ// جموں صوبہ کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چوکس فوجی اہلکاروں نے پونچھ ضلع کے کھڑی کرماڑہ علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران دو دراندازوں کو مار گرایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز علاقے میں کسی بھی قسم کی دراندازی کو روکنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔
اس مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک
