پونچھ// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
فوج نے بتایا کہ علاقے میں جاری تلاشی مہم کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سازوسامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار علاقے میں مزید تلاشی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے کا مکمل طور پر تدارک کیا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ کھڑی کرماڑہ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل و حرکت پر فوجی اہلکاروں نے ردعمل دیا جس پر دراندازوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کی جوابی کاروائی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح کے وقت تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس دوران جنگی مواد برآمد ہوا۔
فوج نے کہا کہ وہ سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا۔
پونچھ میں دراندازی کے دوران 2 ملی ٹینٹ ہلاک، جنگی مواد برآمد: فوج
