عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ کے نواحی علاقے لوئر مونڈہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود سمیت دو اے کے 47 رائفلیں برآمد کیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلاب باغ، لوئر مونڈہ کے قریب ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2 اے کے 47 رائفلیں، 4 میگزین اور گولیوں کے کچھ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
گرفتار افراد کی شناخت منظور احمد بھٹ ولد رشید بھٹ ساکن نیپورہ اور الطاف احمد لون ولد عبدالاحد لون ساکن تیسن کاچ پورہ زدوڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔