عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کو 2 نوجوان کو مبینہ طور پر ہاتھ منہ دھونے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئے، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو نوجوان،فوجی اہلکار روہت سنگھ (عمر قریب 25 سال) ولد رمیش کماراور سنیل کمار (عمر 24) ولد رام راج، دونوں درگا نگر کھلینی (ڈوڈہ) کے رہنے والے ہیں، درگا نگر گاوں کے قریب دریائے چناب میں ڈوب گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم بھی فوری طور پر موقع پرپہنچ گئی، جس کے بعد دیگر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر بلایا گیا۔
پولیس اور سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم کے ذریعہ علاقے کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی تلاش اور بچاو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔